نئی دہلی8اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایئر انڈیا میں وینویش کو لے کر منگل کو پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا یہ تو ظاہر نہیں ہوسکالیکن اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ تقریباََ 52ہزار کروڑ روپے کے قرض کے تلے دبی ایئر انڈیا تنکا-تنکا بچا کر قرض کا بوجھ کم کرنے میں لگ گئی ہے۔ایئر انڈیا نے اس کے لیے اپنے مسافروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے میں تبدیلی کرتے ہوئے اب صرف سبزی پروسنے کے فیصلہ لیاہے۔پارلیمنٹ کو منگل کو بتایا گیا کہ قومی ایئر لائن ایئر انڈیا گھریلو پروازوں میں نان ویج کھانا نہ پروسنے کے اپنے فیصلے سے ہر سال آٹھ سے 10کروڑ روپے بچاسکے گی۔ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیرمملکت جینت سنہا نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہاکہ ایئر انڈیا نے اپنی گھریلو پروازوں کے صرف بزنس کلاس میں نان ویج کھانا نہیں پروسنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کا مقصد اخراجات کو کم کرنا، ضیاع کو کم کرنا اور سروس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کھانے میں شمولیت کے امکانات سے بچناہے۔